مقبرے کے درخت کا استعمال کرنے کا حکم
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02

سوال

مسلمانوں کا مقبرہ کا درخت مسجد کے مصرف میں یا اپنے ذاتی کام میں لا سکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب

مقبرہ بھی وقف ہوتا ہے اور مسجد بھی وقف ے۔ ایک وقف کا مال دوسرے وقف میں لگانا درست ہے۔ لیکن اپنے کام میں لانا درست نہیں ہے۔ والله أعلم بالصواب
(مولانا) عبد السلام بستوی، اہل حدیث دہلی جلد نمبر ۹، ش نمبر ۱)
تشریح:… قبرستان کا متولی اپنے ذاتی کام میں استعمال کر سکتا ہے اور اپنے دوست احباب یا اقرباء کو عطیہ کے طور پر دے سکتا ہے۔ جیسا کہ وقف شدہ باغ سے باغ کا متولی خود بھی کھا سکتا ہے اور اپنے احباب کو بھی کھلا سکتا ہے۔ کتب حدیث باب الاقاف کا مطالعہ کریں۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے