سوال
ایک شخص نے مغرب کے وقت وضو کر کے جرابیں پہن لیں، پھر مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کیں۔ رات کو بھی وہ جرابیں پہنے رکھا۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ مسح کتنی نمازوں تک اور کب تک کر سکتا ہے؟
جواب از فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ
اگر اس نے پہلا مسح فجر کی نماز کے وقت کیا ہے، تو وہ اگلی فجر سے پہلے تک ان جرابوں پر مسح کر سکتا ہے۔
یعنی، اس کا مسح کرنے کا دورانیہ فجر سے اگلی فجر تک محدود ہوگا۔ اس کے بعد وہ نیا وضو کرے گا۔
واللہ اعلم