ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
معراج کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب:
اہل سنت والجماعت کا اجماعی و اتفاقی عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حالت بیداری میں ساتوں آسمانوں کی سیر کرائی، جسے سفر معراج کہتے ہیں، یہ معراج حقیقی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا محیر العقول معجزہ ہے۔ اس پر قرآن، احادیث متواترہ اور اجماع امت دلیل ہیں۔
❀ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ (751ھ) فرماتے ہیں:
قد تواترت الأحاديث الصحيحة التى أجمعت الأمة على صحتها وقبولها بأن النبى صلى الله عليه وسلم عرج به إلى ربه.
صحیح احادیث کہ جن کی صحت اور قبولیت پر امت کا اجماع ہے، میں تواتر کے ساتھ منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رب تعالیٰ کی طرف معراج کرایا گیا۔
(تهذيب السنن: 32/13)