تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ
سوال:
جب میں کسی کو جادو یا کسی اور مرض میں مبتلا دیکھوں تو کیا کہوں ؟
جواب :
جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھایا ہے،
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من رأى مبتلى فقال: الحمد لله الذى عافاني مما ابتلاك به، وفضلنى على كثير ممن خلق تفضيلا
”جو کسی مصیبت زدہ کو دیکھے تو وہ کہے: سب تعریفیں اس اللہ کی ہیں جس نے مجھے اس مصیبت سے عافیت بخشی، جس میں اس نے تجھے مبتلا کیا اور اپنی مخلوق میں سے بہت سوں پر مجھے فضیلت بخشی۔ “ [ سنن ترمذي 493، 494/5 رقم الحديث 3432]