ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
مصافحہ کے بعد اپنے ہاتھ کو بوسہ دینا کیسا ہے؟
جواب:
مصافحہ کے بعد اپنے ہی ہاتھ کو بوسہ دینا بے اصل ہے۔
❀ علامہ عینی حنفی رحمہ اللہ (855ھ) فرماتے ہیں:
ما يفعله الجهال من تقبيل يد نفسه إذا لقي غيره، فهو مكروه، ولا رخصة فيه
یہ جو جاہل دوسروں سے ملاقات کرتے ہوئے (مصافحہ کے بعد) اپنا ہی ہاتھ چومتے ہیں، یہ مکروہ ہے، اس کی رخصت نہیں۔
(منحة السلوك، ص 415)