ماخوذ : قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، ص 555
سوال
برصغیر میں سرخ صلیب والے مختلف مقامات پر دفاعی اور فلاحی کام انجام دے رہے ہیں، جیسے اسکول، ہسپتال، نہر وغیرہ کی تعمیر اور مرمت کے کام بڑے پیمانے پر ہو رہے ہیں۔ کیا مسلمانوں کے لیے ان کی مدد سے فائدہ اٹھانا جائز ہے جبکہ سرخ صلیب والے یہ سب کام صرف اپنے مذہب کی اشاعت کے مقصد سے کر رہے ہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر ان مشنری اسکولوں اور ہسپتالوں میں جانے سے دینی نقصان کا اندیشہ ہو، تو وہاں جانے سے اجتناب ضروری ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب