مشترکہ عمارت میں نماز پڑھنے کی شرعی حیثیت
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ

مسلمانوں اور غیر مسلموں کی مشترکہ جگہ میں عبادت کرنے کا حکم
اگر مسلمان اپنے لیے مسجد بنانے کے لیے کوئی جگہ مخصوص کرنے پر قادر ہو جائیں اور وہ دیگر ادیان کے پیروکاروں کے ساتھ کسی مشترک عمارت میں نہ ہو تو ان پر ایسا کرنا لازم ہے، وگرنہ جس جگہ ان کے لیے ممکن ہو، وہیں اللہ تعالیٰ کی عبادت کر لیں، خواہ وہ اور دیگر ادیان کے پیروکار ایک ہی چھت تلے ہوں اور وہ جگہ مخصوص ہو یا غیر مخصوص، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
«فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ» [التغابن: 16]
”سو اللہ سے ڈرو جتنی تم طاقت رکھو۔“
[اللجنة الدائمة: 2234]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل