ماخوذ: فتاویٰ علمیہ، جلد:1، کتاب: الصلاة، صفحہ: 444
سوال
اختلافی مسائل پر خطبات
مقلدین سے جو محدثین کے اختلافی مسائل ہیں، ان پر خطبہ دینا کیسا ہے؟ جب کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز ان کی مسجد تک جاتی ہو اور اچانک کسی فتنہ کے پیدا ہونے کا خدشہ ہو؟
(محمد منور بن ذکی – ریاض، سعودی عرب)
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اختلافی مسائل پر خطبہ:
مسجد کی کمیٹی اور مقتدیوں کے مشورے سے عند الضرورت اختلافی مسائل پر خطبہ دینا جائز ہے۔
احتیاط اور بہتری کا پہلو:
اگرچہ عندالضرورت یہ خطبہ جائز ہے، تاہم بہتر یہی ہے کہ خطبہ ترغیب و ترہیب اور اتباعِ کتاب و سنت کے موضوعات پر ہو۔
(شہادت، اگست 2001)
ھٰذا ما عندی، واللہ أعلم بالصواب