مسلمان کی قسم کا احترام اور اس کا کفارہ
تحریر: عمران ایوب لاہوری

مسلمان کا دوسرے مسلمان پر یہ حق ہے کہ اگر وہ اس پر کوئی قسم ڈالے تو وہ اسے پورا کرے اور قسم توڑنے کا کفارہ وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب میں بیان کیا ہے
➊ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سات چیزوں کا حکم دیا: (ان میں سے ایک یہ ہے )
و إبرار المقسم
”قسم دینے والے کی قسم کو پورا کرنا ۔“
[بخاري: 5863 ، كتاب اللباس: باب خواتيم الذهب ، ترمذي: 2809 ، نسائي: 1939]
➋ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے انہیں کھجور کا ہدیہ دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا کچھ حصہ کھا لیا اور کچھ چھوڑ دیا تو اس نے کہا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قسم ڈالتی ہوں کہ آپ اس کا باقی حصہ بھی کھا لیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
أبريها فإن الإثم على المحنت
”اسے پورا کرو کیونکہ قسم توڑنے والے پر ہی گناہ ہے ۔“
[احمد: 114/6]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1