مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

مسجد کے نیچے مدرسہ بنا کر اوپر مسجد تعمیر کرنے کا حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ہے حکم شرع کا اس مسئلہ میں کہ مدت سے ایک مسجد میں نماز پڑھی جاتی ہے، اب اس کی چھت وغیرہ بوسیدہ ہو گئی ہے، دوبارہ اس کی تعمیر کرانا ہے تو کیا اس جگہ کو جہاں نماز پڑھی جاتی ہے مدرسہ کی صورت میں بنوا کر مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث جاری کرا دیا جائے اور اس کے اوپر مسجد بنا دی جائے ایسا کرنا شرعاًدرست ہے یا نا درست ہے؟

الجواب

ایسا کرنا شرعاً درست ہے، قرآن و سنت کے ماہر پر مخفی نہیں ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے واقعہ سے جب مسجد قدیم بازار ہو گئی، کیا مدرسہ آسمانی تعلیم کے لیے نہیں بنا سکتے، برابر بنا سکتے ہیں۔
﴿وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَ‌جٍ ۚ﴾، ﴿ يُرِ‌يدُ اللَّـهُ بِكُمُ الْيُسْرَ‌ وَلَا يُرِ‌يدُ بِكُمُ الْعُسْرَ‌ ﴾، ﴿إِنْ أُرِ‌يدُ إِلَّا الْإِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ ۚ﴾، ﴿فَمَنِ اتَّقَىٰ وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ﴾

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔