ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02
سوال
ایک شخص کی چیز گم ہو گئی ہے۔ وہ مسجد کے لاؤڈ سپیکر پر اعلان کرانا چاہتا ہے، کیا شرعاً ایسا اعلان کیا جا سکتا ہے؟
الجواب
اگر مسجد کے اندر چیز گم ہوئی یا ملی ہے تو اعلان کرایا جا سکتا ہے، مگر دوسری جگہ کی گم شدہ اشیاء کا بکھیڑا مسجد میں نہ لانا چاہیے، اس کے لیے منادی عام کرانا مناسب ہے۔
(قوانین فطرت جلد نمبر ۷ ش نمبر ۷)