مسجد میں گردنیں پھلانگ کر آگے آنا
تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ

سوال : جو شخص جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے آئے اس کے بارے میں کتاب و سنت کا کیا حکم ہے ؟
جواب : جمعہ والے دن جب مسجد میں تشریف لائیں تو جہاں جگہ مل جائے بیٹھ جائیں، لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر آگے جگہ حاصل کرنا مقصود ہو تو جلدی مسجد میں تشریف لائیں تاکہ اگلی صف میں جگہ مل جائے اور پہلے آنے کا ثواب بھی مل جائے۔ عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
”جمعہ کے دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے آگے آنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم نے لوگوں کو ایذا پہنچائی ہے اور (آنے میں) دیر کی ہے۔ “ [نسائي، كتاب الجمعة : باب النهي عن تخطِّي رقاب الناس 1398 ]
معلوم ہوا کہ لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے بڑھنا درست نہیں، جہاں جگہ ملے بیٹھ جانا چاہیے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے