تحریر: عمران ایوب لاہوری
مسجد میں نکاح
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
أعلنوا هذا النكاح واجعلوه فى المسجد
”اس نکاح کا اعلان کرو اور اسے مسجد میں کرو ۔“
[ضعيف: ضعيف ترمذي: 185 ، كتاب النكاح: باب ما جاء فى إعلان النكاح ، ترمذي: 1089 ، شيخ صبحي حلاق نے اسے حسن كها هے۔ التعليق على السيل الجرار: 236/2]
اس حدیث کی وجہ سے امام شوکانیؒ نے مسجد میں نکاح کو مستحب قرار دیا ہے۔
[السيل الجرار: 247/2]