ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02
سوال
کیا مسجد میں محراب بنانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ اگر نہیں تو کیا یہ بدعت شمار ہوگی؟
جواب
مساجد کی قبلہ رخ دیوار میں جو عام طور پر محراب بنائی جاتی ہے، اس کا ذکر نہ تو قرآن مجید کی کسی آیت میں آیا ہے اور نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی صحیح حدیث میں اس کا کوئی ثبوت ملتا ہے۔