مسجد میں داخلے و خروج کی 5 مسنون دعائیں

مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں: تفصیلی رہنمائی

مسجد میں داخل ہونے کی دعا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"جب تم مسجد میں داخل ہو تو یہ پڑھو:
اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ.
’’اے اللہ میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘

(مسلم، صلاۃ المسافرین باب ما یقول اذا دخل المسجد: ۳۱۷)

مسجد سے نکلنے کی دعا

"جب تم مسجد سے نکلو تو یہ پڑھو:
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْءَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ.
’’یا اللہ! بے شک میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں۔‘‘

(مسلم، صلاۃ المسافرین باب ما یقول اذا دخل المسجد: ۳۱۷)

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی روایت

سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو فرماتے:
بِسْمِ اللّٰہِ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ.
’’اللہ کے نام سے (داخل ہوتا ہوں) اور (دعا کرتا ہوں کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلامتی ہو۔ اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘

اور جب مسجد سے نکلتے تو فرماتے:
بِسْمِ اللّٰہِ وَالسَّلَامُ عَلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ فَضْلِکَ.
’’اللہ کے نام سے (مسجد سے باہر آتا ہوں) اور (دعا کرتا ہوں کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلامتی ہو، اے اللہ! میرے گناہ بخش دے اور میرے لیے اپنے فضل و کرم کے دروازے کھول دے‘‘

(ابن ماجہ: المساجد، باب: الدعاء عند دخول المسجد: ۱۷۷۔ ترمذی (۴۱۳))

سلام کہنا

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’مسجد میں داخل ہوتے وقت اور نکلتے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام کہو۔‘‘

(ابن ماجہ: ۳۷۷۔ امام ابن خزیمہ اور امام ابن حبان نے اسے صحیح کہا۔)

شیطان سے حفاظت کی دعا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’اگر نمازی مسجد میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھ لے تو شیطان کہتا ہے کہ اس نے باقی دن مجھ سے محفوظ کر لیا:
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْہِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ‘‘
’’میں شیطان مردود سے عظمت والے اللہ، اس کے عزت والے چہرے اور اس کی قدیم بادشاہت کی پناہ چاہتا ہوں۔‘‘

(ابو داود، الصلاۃ، باب ما یقول الرجل عند دخولہ المسجد، ۶۶۴.)

فجر کی نماز کے لیے مسجد جاتے ہوئے کی دعا

سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے:

جب موذن نے صبح کی نماز کے لیے اذان دی تو آپ نماز کے لیے نکلے اور آپ فرما رہے تھے:
اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْراً، وَفِیْ لِسَانِیْ نُوْراً، و اجْعَلْ فِیْ سَمْعِیْ نُوْراً، و اجْعَلْ فِیْ بَصَرِیْ نُوْراً، واجْعَلْ َمِنْ خَلْفِیْ نُوْراً، وَ مِنْ اَمَامِی نُوْراً، واجْعَلْ مِنْ فَوْقِیْ نُوْراً، وَمِنْ تَحْتِیْ نُوْراً، اَللّٰہُمَّ أَعْطِنِی نُوراً.
’’اے اللہ! میرے دل، میری زبان، میری سماعت اور میری بصارت کو (ایمان کے نور سے) منور فرما، میرے اوپر، میرے نیچے، میرے دائیں اور بائیں، میرے سامنے اور پیچھے، ہر طرف نور پھیلا دے، اے اللہ مجھے نور عطا فرما۔‘‘

(مسلم: صلاۃ المسافرین، باب: الدعا فی صلاۃ اللیل: ۱۹۱۔ (۳۶۷))

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1