ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02
سوال
مسجدوں میں خوشبو کے لیے پھول رکھ دینا درست ہے یا نہیں؟
الجواب
پھول بھی ایک قسم کی خوشبو ہے۔ لہٰذا مساجد میں خوشبو کے لیے اس کو رکھ دینا یا عطر وغیرہ مسجدوں میں لگا دینا درست ہے۔ مساجد کو معطر کرنے کے لیے حدیثوں میں تاکید آئی ہے، مگر آج کل ہندوستان یں تقریباً یہ سنت مفقود ہو چکی ہے۔ إنا لله!
(مولانا) محمد یونس مدرس مدرسہ میاں صاحب دہلی، اہل حدیث گزٹ دہلی ش ۹ جلد نمبر۹)