ماخوذ: فتاوی علمیہ، جلد1، كتاب المساجد، صفحہ 235
سوال:
کیا مسجد میں داخل ہونے کے بعد بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا فرض ہے یا مستحب؟ اور اگر کوئی بغیر پڑھے بیٹھ جائے تو کیا اسے گناہ ہوگا؟
(ظفر اقبال، شکر گڑھ)
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسجد میں داخل ہونے کے بعد بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا فرض نہیں، لیکن بہتر اور افضل یہی ہے کہ انہیں ضرور پڑھا جائے۔
دلائل:
◈ سنن ابی داود (حدیث: 546)
◈ السنن الکبریٰ للبیہقی (2/20، سند حسن)
(شہادت، اگست 2000ء)
نتیجہ:
➊ یہ دو رکعتیں فرض نہیں بلکہ مستحب اور افضل ہیں۔
➋ اگر کوئی انہیں پڑھے بغیر بیٹھ جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب