مسجد حرام ، مسجد نبوی اور مسجد اقصی میں نماز کی فضیلت
تحریر: عمران ایوب لاہوری

مسجد حرام ، مسجد نبوی اور مسجد اقصی میں نماز کی فضیلت
➊ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری اس مسجد میں نماز ادا کرنے کا ثواب دوسری مساجد میں نماز ادا کرنے کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ ہے سوائے مسجد حرام کے اور مسجد حرام میں ایک نماز کی ادائیگی میری اس مسجد میں سو نمازیں پڑھنے سے افضل ہے۔“
[أحمد: 5/4 ، ابن حبان: 1620 – الإحسان ، مشكل الآثار: 61/2 ، بزار: 425 – كشف الأستار ، بيهقى: 246/5 ، ابن حزم: 290/7 ، طيالسي: 1327 ، مجمع الزوائد: 4/4 ، شيخ صبحی حلاق نے اسے صحيح كها هے۔ التعليق على سبل السلام: 321/4]
➋ معجم طبرانی میں حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے مروی ایک مرفوع روایت میں ہے:
والصلاة فى بيت المقدس بخمسمائة صلاة
”اور بیت المقدس میں ایک نماز کا اجر پانچ سو نمازوں کے برابر ہے۔“
[طبراني كما فى المجمع: 7/4 ، امام ہيثميؒ فرماتے هيں كه اس كے راوي ثقه هيں اور بعض ميں كلام بهي هے الغرض يه حديث حسن هے ۔]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1