مستحب قسم کو پورا کرنا اور اس کا حکم: قرآن کی روشنی میں

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

ایک مستحب کام پر قسم اٹھائی تو کیا اس قسم کو پورا کرنا ضروری ہے؟

جواب:

اگر جائز اور مستحب کام پر قسم اٹھائی ہے تو اسے پورا کرنا ضروری ہے ورنہ کفارہ لازم ہوگا۔
❀ فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾
(المائدة: 89)
”اپنی (جائز) قسموں کی حفاظت کرو اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لیے اپنی آیات کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکر گزاری کرو۔“