مسبحات کی فضیلت صحیح احادیث کی روشنی میں
مسبحات وہ سورتیں ہیں۔ جن کا آغاز سَبَّحَ یا اس کے مشتقات سے ہوتا ہے۔ یہ سات ہیں:
◈ سورة الاسراء
◈ سورة الحديد
◈ سورة الحشر
◈ سورة الصف
◈ سورۃ الجمعة
◈ سورة التغابن
◈ سورۃ الاعلیٰ
➊ سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
إن النبى صلى الله عليه وسلم كان يقرأ المسبحات قبل أن يرقد ويقول : إن فيهن آية أفضل من ألف آية.
مسند الإمام أحمد: 128/4 ، سنن أبي داود: 5057 ، سنن الترمذي: 2921 ، شعب الإيمان للبيهقي: 2273 ، وسنده حسن
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے سَبَّحَ سے شروع ہونے والی سورتیں تلاوت کرتے تھے ، فرماتے : ان میں ایک آیت ہے، جو ہزار آیات سے افضل ہے۔
امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو حسن صحیح کہا ہے۔