ماخوذ: احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 236
سوال
ایک آدمی کسی جگہ پر ملازمت کرتا ہے، دو تین ہفتے یا ایک مہینہ کے بعد اپنے گھر جاتا ہے جو کافی دور ہے، تو وہ ملازمت والی جگہ پر قصر کرے یا اپنے گھر؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا شخص:
✿ نہ تو اپنے گھر میں قصر نماز پڑھ سکتا ہے کیونکہ:
◈ وہ اپنے گھر میں مقیم ہوتا ہے، مسافر نہیں۔
✿ نہ ہی اپنی ملازمت والی جگہ پر قصر کرسکتا ہے کیونکہ:
◈ اس نے وہاں چار دن یا اس سے زیادہ قیام کا ارادہ کر رکھا ہے، اور شریعت کے مطابق اگر کوئی شخص کسی جگہ چار دن یا اس سے زیادہ قیام کا ارادہ کرے تو وہ مسافر نہیں رہتا، لہٰذا وہاں قصر کی اجازت نہیں ہے۔
البتہ
✿ وہ شخص اپنے گھر اور ملازمت کی جگہ کے درمیان راستے میں قصر نماز پڑھ سکتا ہے، بشرطیکہ:
◈ یہ فاصلہ ۲۳ کلومیٹر یا اس سے زائد ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب