مرگی کیا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

مرگی کیا ہے؟

جواب:

یہ ایک بیماری ہے، جس کا دورہ پڑتا ہے اور انسان بے ہوش ہو جاتا ہے۔ بیماری کی نوعیت سے مریض میں مختلف حرکات ظاہر ہوتی ہیں۔
اس بیماری پر صبر کرنے والے کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی خوشخبری سنائی ہے۔
❀ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:
ایک سیاہ فام عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض گزار ہوئی: مجھے مرگی کا دورہ پڑتا ہے اور برہنہ ہو جاتی ہوں، آپ اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صبر کرنا چاہتی ہیں، تو جنت کی گارنٹی دیتا ہوں اور اگر چاہتی ہیں، تو اللہ سے آپ کی عافیت کا سوال کر دیتا ہوں۔ کہنے لگی: صبر کر لیتی ہوں، لیکن میرا پردہ کھل جاتا ہے، بس اللہ سے دعا کیجئے کہ میرے تن کی حفاظت کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمادی۔
(صحيح البخاري: 5652، صحیح مسلم: 2576)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے