ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
مرسل صحابی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب:
مرسل صحابی بالا اتفاق حجت ہے۔
❀ علامہ زرکشی رحمہ اللہ (794ھ) فرماتے ہیں:
أما مرسل الصحابة فمقبول بالإجماع كما صرح به بعضهم.
صحابہ کی مرسل بالا اجماع قبول ہے، جیسا کہ بعض اہل علم نے اجماع کی صراحت کی ہے۔
(النكت على مقدمة ابن الصلاح: 500/1)
❀ حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (804ھ) فرماتے ہیں:
هو حجة بالإجماع إلا من شذ.
مرسل صحابی کے حجت ہونے پر اجماع ہے، البتہ بعض کا شاذ قول ہے۔
(البدر المنير : 639/4)