مرد کے لیے سر پر ٹوپی یا پگڑی باندھنا حدیث کی روشنی میں
یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال :

کیا مسلمان مرد کا سر پر ٹوپی یا رومال یا پگڑی وغیرہ رکھنا سنت نبوی و سنت صحابہ ہے؟

جواب :

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح مسلم (1358) اور ابو داؤد (4072، 4077) وغیرہ میں ثابت ہے کہ آپ اپنے سر مبارک پر سیاہ عمامہ باندھتے تھے، اسی طرح آپ نے عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کو سفید عمامہ باندھوایا (مستدرک حاکم 540/4 ، 541ح 8613، مسند الشامیین391/2)۔
اسی طرح صحیح بخاری (1838) وغیرہ میں ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ایک آدمی نے کھڑے ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:
”اے اللہ کے رسول! حالت احرام میں آپ ہمیں کون سے کپڑے پہننے کا حکم دیتے ہیں؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قمیص، پاجامہ، پگڑیاں اور ٹوپیاں نہ پہنو۔“
اس صحیح حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پگڑیاں اور ٹوپیاں باندھتے تھے، حالت احرام میں منع کر دیا گیا، لہٰذا پگڑی باندھنا، ٹوپی پہننا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے اور اس پر عمل کرنا افضل و بہتر ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے