ماخوذ : احکام و مسائل، جنازے کے مسائل، جلد 1، صفحہ 255
مرد و عورت کو کفن دینے کا مکمل طریقہ
سوال:
مرد ہو یا عورت، میت کو کفن دینے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مرد یا عورت دونوں کو کفن دینے کا طریقہ یہ ہے کہ:
✿ کفن کے کپڑے سب سے پہلے زمین پر سیدھے بچھا دیے جائیں۔
✿ پھر میت کو ان کپڑوں کے اوپر رکھا جائے۔
✿ اس کے بعد کفن لپیٹا جائے۔
✿ لپیٹنے کا عمل میت کی دائیں جانب سے شروع کیا جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب