مردار مرغی کے انڈے کا کیا حکم ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

مردار مرغی کے انڈے کا کیا حکم ہے؟

جواب:

مردہ مرغی سے انڈہ نکالا تو وہ حلال ہے۔
❀ علامہ ابو بکر جصاص حنفی رحمہ اللہ (370ھ) فرماتے ہیں:
الأصل فى ذلك: أن كل ما يستباح من الحيوان فى حال حياته بغير ذكاة، فحاله بعد الموت كهي قبله، وذلك لأنه لا يلحقه حكم الموت، لأنه لو كان يلحقه حكم الموت، لما حل له إلا بذكاة الأصل، كاللحم وسائر أعضاء الحيوان، لما لحقه حكم الموت بموت الحيوان، لم يحله إلا الذكاة
اس بارے میں اصول یہ ہے کہ زندہ حیوان کا جو جزو بغیر ذبح کیے مباح اور حلال ہے، تو حیوان کے مردہ ہونے کے بعد بھی اس کا وہی حکم ہے جو پہلے تھا، کیونکہ اس حصے پر موت طاری نہیں ہوئی، کیونکہ اگر اس پر موت طاری ہوتی، تو وہ بغیر ذبح کیے حلال نہ ہوتا، جیسا کہ گوشت اور دیگر اعضا ہیں، کیونکہ حیوان کے مرنے سے ان پر بھی موت کا حکم طاری ہوتا ہے، وہ صرف ذبح سے حلال ہوتے ہیں۔
(شرح مختصر الطحاوی: 296/7-297)
علمائے احناف کا فتویٰ ہے:
البيضة إذا خرجت من دجاجة ميتة أكلت
مردہ مرغی سے انڈہ نکلے تو اسے کھایا جا سکتا ہے۔
(فتاویٰ عالمگیری: 339/5، المبسوط للسرخسی: 28/24)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے