سوال
کیا میں مسجد کا نام اپنے مرحوم بیٹے سجاد کے نام پر "جامعہ مسجد سجاد اہل حدیث” رکھ سکتا ہوں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ اپنے مرحوم بیٹے کے ایصالِ ثواب کے لیے جو مسجد اور مدرسہ تعمیر کر رہے ہیں، ان کے نام حسبِ ذیل رکھ سکتے ہیں:
❀ مدرسہ کا نام: ’’جامعہ سجاد لأہل الحدیث‘‘
❀ مسجد کا نام: ’’جامع سجاد لأہل الحدیث‘‘
شرعی اعتبار سے ان ناموں میں کوئی قباحت یا ممانعت نہیں ہے، لہٰذا آپ بلاجھجھک یہ نام رکھ سکتے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اس نیکی کو قبول فرمائے، اسے آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے، اور آپ کو مزید خالص نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب