سوال:
مرتضیٰ بن بخش کون ہیں اور ان کا عقیدہ و منہج کیا ہے؟
جواب از فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ
مرتضیٰ بن بخش صاحب کو اردو زبان میں خطاب کرنے والے ایک داعی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہماری معلومات کے مطابق وہ کسی باقاعدہ دینی ادارے سے فارغ التحصیل عالم نہیں ہیں، اور نہ ہی برصغیر کے کسی معروف عالم دین یا ادارے کے حوالے سے ان کا کوئی تعارف ہے۔
البتہ، ان کی تقاریر اور بیانات سے وہ اہل حدیث اور اہل توحید کے قریب محسوس ہوتے ہیں۔ تاہم، برصغیر کے کئی جید علمائے کرام جیسے:
◈ فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
◈ فضیلۃ الشیخ مبشر ربانی حفظہ اللہ
کے خلاف ان کے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مدخلی طرزِ فکر کے حامل ہیں اور اسی نظریے کی بنیاد پر دیگر اہل علم کو پرکھتے ہیں۔
اس بات کی مزید تائید اس سے ہوتی ہے کہ مدخلی منہج کے بڑے علماء میں شمار کیے جانے والے فضیلۃ الشیخ عبید الجابری رحمہ اللہ سے مرتضیٰ بن بخش صاحب نے اپنے حق میں تزکیہ بھی حاصل کیا ہے۔
واللہ اعلم