ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
مرتد کی سزا کیا ہے؟
جواب:
مرتد کی سزا قتل ہے، قرآن، احادیث متواترہ اور اجماع امت اسی پر دلالت کرتی ہیں۔
❀ علامہ کاسانی حنفی رحمہ اللہ (587ھ) فرماتے ہیں:
كذا العرب لما ارتدت بعد وفاة رسول الله صلى الله عليه وسلم أجمعت الصحابة رضي الله عنهم على قتلهم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جب بعض عرب مرتد ہو گئے، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے انہیں قتل کرنے پر اجماع کر لیا تھا۔
(بدائع الصنائع: 7/134)