تحریر: عمران ایوب لاہوری
مرتد کو جلایا نہیں جائے گا
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مرتدین کو جلا دیا ۔ یہ بات جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ، تک پہنچی تو انہوں نے فرمایا اگر میں قتل کرتا تو انہیں نہ جلاتا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
لا تعذبوا بعذاب الله
”اللہ کے عذاب کے ساتھ عذاب مت دو ۔“
جب علی رضی اللہ عنہ کو یہ پتہ چلا تو انہوں نے کہا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے سچ فرمایا ۔
[ترمذى: 1458 ، كتاب الحدود: باب ما جآء فى المرتد ، بخاري: 3017]