ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
مذی اور ودی کیا ہے؟
جواب:
مذی بوسہ و کنار کے باعث بلا ارادہ پیشاب کی نالی سے نکلنے والا پتلا پانی اور ودی پیشاب کے بعد نکلنے والا سفید اور رقیق پانی کو کہتے ہیں۔
مذی اور ودی دونوں نجس اور ناپاک ہیں۔ ان کا حکم پیشاب جیسا ہے۔ جسم اور کپڑوں پر لگ جائیں تو انہیں دھویا جائے گا۔
❀ حافظ بغوی رحمہ اللہ (516ھ) فرماتے ہیں:
اتفقوا على نجاسة المذي والودي
”مذی اور ودی کے نجس ہونے پر فقہا کا اتفاق ہے۔“
(شرح السنة: 90/2)
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
أجمعت الأمة على نجاسة المذي والودي
”مذی اور ودی کے نجس ہونے پر امت کا اجماع ہے۔“
(المجموع شرح المهذب: 552/2)
مذی اور ودی کے خارج ہونے پر غسل نہیں۔