ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
مذاق میں ایجاب و قبول سے نکاح منعقد ہو جاتا ہے یا نہیں؟
جواب:
مذاق میں ایجاب وقبول سے نکاح منعقد ہو جاتا ہے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ثلاث جدهن جد وهزلهن جد النكاح والطلاق والرجعة
تین چیزوں کی حقیقت تو حقیقت ہے ہی، ان کا مذاق بھی حقیقت ہے:
1. نکاح
2. طلاق
3. رجوع
(سنن أبی داود: 2194، سنن الترمذی: 1225، سنن ابن ماجہ: 2039، شرح معانی الآثار للطحاوی: 58/2، سنن الدارقطنی: 256/3، وسنده حسن)
اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن غریب، امام ابن جارود رحمہ اللہ (712) نے صحیح اور امام حاکم رحمہ اللہ (1922) نے صحیح الاسناد کہا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے حسن کہا ہے۔
(التلخیص الحبیر: 210/3)