ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
مدت رضاعت کے بعد دودھ چوسنے سے حرمت ثابت ہوتی ہے یا نہیں؟
جواب:
حرمت رضاعت صرف مدت رضاعت میں دودھ پینے سے ثابت ہوتی ہے، وہ بھی کم سے کم پانچ مرتبہ سیر ہو کر پینے سے ۔
❀سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تحرم المصة ولا المصتان
”ایک یا دو دفعہ دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔“
(صحیح مسلم : 1450)
ایک یا دو دفعہ پستان منہ میں دینے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی ۔
(صحیح مسلم : 1451)