مدارس میں تعطیلات اور طلبہ کے لیے اضافی مطالعے کی کتب کی فہرست

فونٹ سائز:
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 553

سوال

➊ ہم نے ایک دینی مدرسہ قائم کیا ہے۔ نظامِ تعلیم کے دوران طلبہ کو چھٹیاں ملتی ہیں، خاص طور پر سرکاری مدارس میں۔ اگر یہ چھٹیاں نہ ہوں تو طالب علم کے ذہن پر بوجھ پڑتا ہے۔ لیکن اسلاف تو ہمیشہ دینی تعلیم میں مصروف رہتے تھے۔ اس بارے میں آپ کا کیا مشورہ ہے؟

➋ ابتدائی سالوں کے لیے چند اردو اور آخری سالوں کے لیے چند عربی کتب بتائیں، جو نصابی کتب کے علاوہ طلبہ کو مطالعے کے لیے دی جائیں۔

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(۱) تعطیلات کے بارے میں رہنمائی

تعلیم و تعلم کے سلسلے میں جو موجودہ دور کا تعطیلات کا نظام رائج ہے، اس کے بارے میں کتاب و سنت میں کوئی نص مجھے یاد نہیں۔ البتہ صحیحین میں وارد عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ وعظ و نصیحت کے معاملے میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا خیال رکھتے تھے تاکہ وہ اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں۔

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر جمعرات کو لوگوں کو نصیحت کیا کرتے تھے۔ ایک شخص نے کہا: اے ابو عبدالرحمن! میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمیں ہر روز نصیحت کیا کریں۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے اس بات سے صرف یہ چیز روکتی ہے کہ میں مکروہ سمجھتا ہوں کہ تم پر بوجھ ڈالوں، اور میں تمہاری خبر گیری اسی طرح کرتا ہوں جیسے نبی صلی الله علیہ وسلم ہماری خبر گیری کرتے تھے، ہمیں اکتاہٹ کے خوف سے۔
(بحوالہ: مشكوة، كتاب العلم، فصل اول، متفق عليه)

(۲) ابتدائی اور آخری سالوں کے لیے مطالعے کی کتب

اردو کتب (ابتدائی سالوں کے لیے):

  • تقویة الایمان
  • قرۃ العیون اردو
  • کتاب التوحید اردو
  • الظفر المبین
  • ارشاد الی سبیل الرشاد
  • حسن البیان
  • ضرب حدیث
  • سبیل رسول
  • تحریک آزادی فکر
  • رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم کی نماز
  • محمدیات

عربی کتب (آخری سالوں کے لیے):

  • اعلام الموقعین
  • ایقاظ همم اولی الابصار
  • القول المفید مختصر المومل فی الرد الی الامر الاول
  • هدية السلطان الی مسلمي اليابان
  • تحفة الانام
  • ارشاد النقاد
  • صفة صلاۃ النبی صلی الله علیہ وسلم
  • التنكيل
  • الانوار الكاشفة
  • احكام الاحكام
  • الاتباع لابن ابي العز
  • زبدة البيان
  • كتاب الايمان لابن تيمية
  • الصارم المسلول
  • ابكار المنن
  • نيل الاوطار
  • فتح القدير للشوكاني
  • تفسير ابن كثير

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب