سوال
مد، وسق، درہم، دینار کا انگریزی میزان کے حساب سے کتنا وزن ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مد کا وزن
◄ "مد” کے معنی پیمانہ (تول) کے ہیں۔
◄ کافی عرصے تک "مد مدنی” کے وزن کے بارے میں تحقیق جاری رہی کہ اس میں وزن کے اعتبار سے کتنی گنجائش ہے۔
◄ اللہ تعالیٰ کے فضل سے، بھائی بدیع الدین شاہ رحمہ اللہ ایک سال حرمین شریفین گئے۔ وہاں سے انہوں نے مولوی عبدالحق صاحب بہاولپوری (شیخ الحرم فی مکۃ المکرمۃ) سے ایک "مد کا پیمانہ” حاصل کیا۔
◄ یہ پیمانہ آپ ﷺ کے زمانے کے مد کے پیمانے سے تقابل کرکے بنایا گیا تھا۔ اس کی سند بھی مولانا موصوف سے ملی جو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تک پہنچتی ہے۔
◄ پھر بھائی صاحب نے اس پیمانے سے تقابل کرکے ایک اور پیمانہ بنوایا۔
◄ بعد ازاں، میں نے بھائی صاحب سے وہ پیمانہ لے کر بعینہٖ اسی کے مطابق ایک پیمانہ تیار کیا اور اس کی سند بھی بھائی صاحب سے حاصل کی۔
◄ فالحمد لله علي ذالك!
مد کا وزن مختلف اشیاء کے حساب سے
◈ پانی: ایک مد میں 66 تولے آتے ہیں۔
◈ گندم: ایک مد میں 55 تولے (یعنی آدھا کلو اور مزید 15 تولے) آتے ہیں۔
◈ ایک صاع = 4 مد کا مجموعہ ہوتا ہے۔
◈ لہٰذا، ایک صاع گندم کا وزن تقریباً پونے تین کلو ہوگا۔
◈ یہی مقدار گندم ہم فطرہ میں ادا کرتے ہیں۔
درہم
◈ درہم کا وزن تین ماشے ہے۔
دینار (یا مثقال)
◈ دینار اور مثقال ایک ہی چیز ہیں۔
◈ ایک مثقال = ساڑھے چار ماشے۔
◈ اس حساب سے سونے کا نصاب = 20 مثقال۔
◈ ایک مثقال = ساڑھے سات تولہ کے برابر ہے۔
◈ یعنی اگر ساڑھے سات تولے یا اس سے زیادہ سونا ہے تو زکوٰۃ فرض ہوگی۔
وسق
◈ ایک وسق = 60 صاع۔
◈ صاع مدنی کا وزن گندم کے اعتبار سے (جیسا کہ اوپر بیان ہوا) تقریباً پونے تین کلو ہے۔
◈ لہٰذا، 60 صاع کا وزن = 165 کلو بنتا ہے۔
◈ من کے حساب سے = 4 من 5 کلو۔
اضافی وضاحت
◄ یہ تمام وزن گندم کے اعتبار سے بیان کیے گئے ہیں۔
◄ لیکن دیگر اجناس میں فرق ہوتا ہے:
✿ مثلاً باجرہ ایک مد میں گندم سے زیادہ آتا ہے۔
◄ لہٰذا، ہر جنس کا صحیح وزن معلوم کرنے کے لیے اسے مد میں ڈال کر تولنا ضروری ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب