مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

مخفی صدقہ افضل ہے یا اعلانیہ؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

مخفی صدقہ افضل ہے یا اعلانیہ؟

جواب:

مخفی صدقہ افضل ہے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سبعة يظلهم الله فى ظله، يوم لا ظل إلا ظله … ورجل تصدق، أخفى حتى لا تعلم شماله ما تنفق يمينه
سات شخص ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے (عرش کے) سائے میں جگہ دے گا، اس دن جب اس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔ (ان میں سے ایک شخص وہ ہے) جس نے صدقہ کیا اور اسے مخفی رکھا، یہاں تک کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی معلوم نہ ہوا کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا۔
(صحيح البخاري: 660، صحیح مسلم: 1031)
❀ حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ (597ھ) فرماتے ہیں:
اتفق العلماء على أن إخفاء الصدقة النافلة أفضل من إظهارها
اہل علم کا اتفاق ہے کہ نفلی صدقہ مخفی کرنا اعلانیہ کرنے سے افضل ہے۔
(زاد المسير : 243/1)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔