مختار ثقفی: جھوٹا مدعی نبوت

ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

مختار ثقفی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

جواب:

مختار بن ابی عبید ثقفی جھوٹا مدعی نبوت تھا، عقیدہ بداء اس کی اختراع ہے۔
❀ امام عبدالقاہر بغدادی رحمہ اللہ (429ھ) فرماتے ہیں:
زعم أن الوحي ينزل عليه.
”مختار ثقفی کا دعویٰ تھا کہ اس پر وحی نازل ہوتی ہے۔“
(الفَرْقُ بين الفِرق، ص 34)
❀ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774 ھ) فرماتے ہیں:
قد تواتر خبر المختار بن أبى عبيد الكذاب الذى كان نائبا على العراق وكان يزعم أنه نبي، وأن جبريل كان يأتيه بالوحي.
”مختار بن ابی عبید کے متعلق متواتر روایات منقول ہیں، یہ کذاب تھا، عراق کا گورنر تھا، اس کا دعویٰ تھا کہ وہ نبی ہے، نیز سیدنا جبریل علیہ السلام اس پر وحی لے کر آتے ہیں۔“
(البداية والنهاية: 252/9)

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️