ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
محمد بن عمر واقدی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب:
محمد بن عمر واقدی ضعیف و متروک ہے، یہ حدیث اور تاریخ دونوں میں ضعیف ہے، اس سے حجت لینا جائز نہیں۔
❀ حافظ ذہبی رحمہ اللہ (748ھ) فرماتے ہیں:
قد انعقد الإجماع اليوم على أنه ليس بحجة، وأن حديثه فى عداد الواهي
اس پر اب اجماع منعقد ہو چکا ہے کہ محمد بن عمر واقدی حجت نہیں ہے، نیز اس کی حدیث ضعیف شمار ہوتی ہے۔
(سِير أعلام النبلاء: 469/9)