مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

محمد بن عجلان کی روایت کا درجہ

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

محمد بن عجلان راوی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

جواب:

محمد بن عجلان حسن الحدیث راوی ہے۔ یہ مدلس بھی ہے، لہذا بخاری و مسلم کے علاوہ اس کی وہی روایت قبول ہوگی، جس میں اس نے سماع کی صراحت کی ہو۔
❀ حافظ ذہبی رحمہ اللہ (748ھ) فرماتے ہیں:
قد ذكرت ابن عجلان فى الميزان، فحديثه إن لم يبلغ رتبة الصحيح، فلا ينحط عن رتبة الحسن، والله أعلم
میں نے محمد بن عجلان کو میزان الاعتدال میں ذکر کیا ہے۔ اس کی حدیث اگر درجہ صحیح تک نہ بھی پہنچے، کم از کم حسن درجہ سے کم نہیں ہوتی، واللہ اعلم۔
(سير أعلام النبلاء: 322/6)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔