محرم میں نئے سال کی مبارکباد کا شرعی حکم
ماخوذ: فتاویٰ علمائے حدیث کتاب الصلاۃجلد 1

سوال:

محرم میں نئے اسلامی سال کی مبارکباد دینے کا کیا حکم ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دے کر مشکور ہوں۔

الجواب:

شیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ نئے سال کی مبارکباد دینے کا کیا حکم ہے اور مبارکباد دینے والے کو کیا جواب دینا چاہیے؟

شیخ رحمہ اللہ تعالی نے جواب میں فرمایا:

اس مسئلہ میں صحیح یہی ہے کہ: اگر کوئی شخص آپ کو مبارکباد دیتا ہے تو اسے جواباً مبارکباد دو، لیکن خود نئے سال کی مبارکباد دینے میں پہل نہ کرو۔ مثلاً، اگر کوئی شخص آپ کو یہ کہتا ہے کہ:

"ہم آپ کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں،” تو آپ جواب میں یہ کہیں: "اللہ تعالی آپ کو خیر و بھلائی دے اور اسے خیر و برکت کا سال بنائے۔” لیکن آپ لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے میں پہل نہ کریں، اس لیے کہ میرے علم میں نہیں کہ سلف رحمہم اللہ تعالی میں سے کسی ایک سے یہ ثابت ہو کہ وہ نئے سال پر کسی کو مبارکباد دیتے ہوں۔

بلکہ یہ بات بھی آپ کے علم میں ہونا ضروری ہے کہ سلف رحمہ اللہ تعالی نے تو محرم کے مہینے کو نئے سال کی ابتداء نہیں بنایا بلکہ یہ تو عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے دورِ خلافت میں شروع ہوا۔ انتہی۔

مصدر:

یہ جواب موسوعہ اللقاء الشھری والباب المفتوح، سوال نمبر (853)، اصدار اول، ناشر مکتب الدعوۃ والارشاد عنیزہ القصیم سے لیا گیا ہے۔

مزید وضاحت:

شیخ عبدالکریم الخضیر نے ہجری سال کے شروع ہونے کی مبارکباد دینے کے بارے میں کہا ہے:

کسی مسلمان کو تہواروں، مثلاً عید وغیرہ، پر دعا کے الفاظ کو عبادت نہ بتاتے ہوئے مطلقاً دعا دینے میں کوئی حرج والی بات نہیں، اور خاص طور پر ایسا کرنے میں جب محبت و مودت اور خوشی و سرور کے ساتھ مسلمان کے سامنے خوشدلی سے پیش آنا مقصود ہو۔

امام احمد رحمہ اللہ تعالی کا موقف:

امام احمد رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں:

"میں مبارکباد دینے میں ابتداء نہیں کروں گا، لیکن اگر مجھے کوئی مبارکباد دے تو میں اسے جواب ضرور دوں گا، اس لیے کہ سلام کا جواب دینا واجب ہے۔ لیکن مبارکباد دینے کی ابتداء کرنا سنت نہیں، نہ جس کا حکم دیا گیا ہو اور نہ ہی اس سے روکا گیا ہے۔”

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے