تحریر: عمران ایوب لاہوری
محرم عورت سے شادی کرنے والے کا حکم
ایسے شخص کو قتل کر دیا جائے گا ۔ جیسا کہ حضرت براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے چچا کو ملا ان کے پاس ایک جھنڈا تھا میں نے انہیں کہا ، کہاں کا ارادہ ہے؟ تو انہوں نے کہا:
بعثني رسول الله إلى رجل نكح امرأة أبيه فأمرني أن أضرب عنقه وآخذ ماله
”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے آدمی کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے والد کی بیوی سے نکاح کر لیا ہے اور مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ اس کی گردن اڑا دوں اور اس کا مال چھین لوں ۔ “
[صحيح: صحيح أبو داود: 3744 ، كتاب الحدود: باب فى الرجل يزني بحريمه ، ابو داود: 4457 ، ترمذي: 255/1 ، ابن ماجة: 2607 ، طحاوى: 85/2 ، ابن ابى شيبة: 87/11 ، دارقطني: 370 ، بيهقي: 237/8 ، احمد: 292/4]