ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
مجہول راوی کی روایت کا کیا حکم ہے؟
جواب:
مجہول راوی کی روایت ضعیف ہے، اس سے حجت پکڑنا جائز نہیں۔
❀ امام ابن منذر رحمہ اللہ (319ھ) فرماتے ہیں:
المجهول لا يجوز الاحتجاج بحديثه إذ هو فى معنى المنقطع الذى لا تقوم به الحجة
مجہول کی حدیث سے حجت پکڑنا جائز نہیں، کیونکہ یہ اس منقطع کی طرح ہے، جس سے حجت قائم نہیں ہوتی۔
(الأوسط: 222/2)