ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
مجنون کی طلاق کا کیا حکم ہے؟
جواب:
حالت جنون میں دی گئی طلاق واقع نہیں ہوتی، خواہ لکھ کر دی جائے، خواہ بول کر دی جائے، کیونکہ وہ حالت جنون میں غیر مکلف ہوتا ہے۔
❀ حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (804ھ) فرماتے ہیں:
الإجماع قائم على أن طلاق المجنون والمعتوه غير واقع
اس پر اجماع ہے کہ مجنون اور پاگل کی طلاق واقع نہیں ہوتی۔
(التوضيح: 287/25)