ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
مال نصاب کو پہنچ جائے، تو زکوۃ کب واجب ہوگی؟
جواب :
مال نصاب کو پہنچ جائے، تو سال گزرنے پر زکوۃ واجب ہو جائے گی۔
❀ علامہ ابن العربی رحمہ اللہ (543ھ) فرماتے ہیں:
لا خلاف بين المسلمين أنه لا يجب فى مال زكاة حتى يحول عليه الحول.
”اس میں مسلمانوں کا کوئی اختلاف نہیں کہ (نصاب کو پہنچنے والے) مال میں زکوۃ تب واجب ہوتی ہے، جب اس پر سال گزر جائے۔“
(المسالك في شرح موطأ مالك : 23/4)