ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
مؤمن پر لعنت کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:
مؤمن پر لعنت کرنا حرام ہے۔
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من لعن مؤمنا فهو كقتله، ومن قذف مؤمنا بكفر فهو كقتله
مؤمن پر لعن طعن کرنا اور اس پر کفر کی تہمت لگانا اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔
(صحيح البخاري: 6047)
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
اتفق العلماء على تحريم اللعن
اہل علم کا اتفاق ہے کہ لعنت کرنا حرام ہے۔
(شرح مسلم: 2/67)