مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

لے پالک کے رضاعی ہونے پر اس کی مطلقہ سے نکاح کا حکم؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

زید کے لے پالک بچے نے اس کی بیوی کا دودھ پیا، کیا زید کا نکاح لے پالک کی مطلقہ سے جائز ہے یا نہیں؟

جواب:

جب لے پالک نے زید کی بیوی کا دودھ پیا، تو وہ زید کا رضاعی بیٹا بن گیا، اب جس طرح نسبی بیٹے کی منکوحہ سے باپ کا نکاح جائز نہیں، اسی طرح رضاعی بیٹے کی منکوحہ سے رضاعی باپ کا نکاح جائز نہیں۔
وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمْ
(النساء: 23)
اور تمہارے بیٹوں کی منکوحات کو (بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے)۔
یہاں نسبی بیٹوں کی طرح رضاعی بیٹوں کی منکوحات بھی مراد ہیں۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔