ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
لڑکے نے غلط نسب بتا کر شادی کی، کیا نکاح فسخ ہوسکتا ہے؟
جواب :
نکاح کی شرائط مکمل ہیں، تو نکاح ہو چکا ہے،اب اگر لڑ کی اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو خلع کے ذریعے نکاح فسخ کرسکتی ہے، البتہ صرف برادری کی بنا پر خلع لینا یا طلاق کا مطالبہ کرنا درست نہیں، کیونکہ فضیلت کا معیار اعلیٰ نسب نہیں، بلکہ تقویٰ ہے۔
❀ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
﴿الحجرات: 13﴾
”اور ہم نے تمہارے خاندان اور قبیلے بنائے ، تاکہ تم باہم جان پہچان کرسکو، البتہ تم میں اللہ کے نزدیک زیادہ عزت والا وہی ہے، جو زیادہ تقویٰ اختیار کرنے والا ہو، بلاشبہ اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا اور خبر دار ہے۔ “