سوال
اگر کوئی یہ کہے کہ مجھے اس لڑکی سے پیار ہے اور میں اس سے شادی کروں گا، تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر کوئی شخص کسی لڑکی سے محبت رکھتا ہے اور اس سے نکاح کا ارادہ رکھتا ہے، تو اس کے لیے جائز طریقہ یہ ہے کہ:
◈ وہ خود یا اپنے والد کے ذریعے اس لڑکی کے ولی سے اس معاملے میں رابطہ کرے۔
◈ اگر لڑکی کا ولی اس رشتے پر راضی ہو جائے اور ساتھ ہی لڑکی خود بھی اس نکاح پر راضی ہو، تو پھر یہ نکاح جائز ہے اور اس میں کوئی قباحت نہیں۔
◈ لیکن اگر ولی راضی نہیں ہوتا یا لڑکی اس نکاح پر راضی نہیں، تو پھر:
❀ ایسی لڑکی سے محبت کا اظہار کرنا،
❀ اس سے رابطہ و بات چیت کرنا،
❀ یا اس کے ساتھ کوئی تعلق رکھنا شرعاً ناجائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب