سوال:
درج ذیل الفاظ کا کیا مطلب ہے؟
ليس من السنة
یہ عمل سنت نہیں ہے۔
جواب:
ان الفاظ میں سنت سے مراد وہ عمل ہے، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کرنا واجب نہ ہو، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر عمل پر سنت کا لفظ بول دیا جاتا ہے، خواہ وہ کام مباح ہو۔
❀ امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (311ھ) فرماتے ہیں:
قولها: ليس من السنة ليس من السنة التى يجب على الناس الانتمام بفعله صلى الله عليه وسلم إذ كل ما فعله صلى الله عليه وسلم، وإن كان من فعل المباح فقد يقع عليه اسم السنة أى أن للناس الاستنان به إذ هو مباح، وإن لم يكن عليهم أن يفعلوا ذلك الفعل
قول عائشہ رضی اللہ عنہا: ”یہ سنت میں سے نہیں“ کا معنی یہ ہے کہ یہ عمل اس سنت میں سے نہیں ہے کہ جس میں لوگوں کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل مبارک کی پیروی کرنا واجب ہو۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر فعل پر سنت کا لفظ استعمال ہو جاتا ہے، خواہ وہ عمل مباح ہو۔ مطلب یہ ہوگا کہ لوگوں کو چاہیے کہ اس عمل کو انجام دیں، کیونکہ یہ مباح ہے، اگرچہ ان کے لیے ضروری نہیں کہ وہ یہ فعل سر انجام دیں۔
(صحيح ابن خزيمة، تحت الرقم: 2988)