لوہے کی انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

لوہے کی انگوٹھی پہننا کیسا ہے؟

جواب:

لوہے کی انگوٹھی پہننا جائز ہے۔ اس بارے میں ممانعت ثابت نہیں، البتہ علمائے احناف میں سے بعض نے لوہے کی انگوٹھی پہننے کو مکروہ لکھا ہے اور بعض نے حرام کہا ہے، اس مؤقف کے پیش کیے جانے والے دلائل ضعیف و غیر ثابت ہیں۔
❀ علامہ ابن مازہ حنفی رحمہ اللہ (616ھ) فرماتے ہیں:
أما التختم بالحديد والرصاص والصفر والشبه فهو حرام على النساء والرجال جميعا
لوہے، سیسے، تانبے اور پیتل کی انگوٹھی پہننا مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے حرام ہے۔
(المحیط البرہانی: 348/5، فتاویٰ فیض کرمانی: 287/3، فتاویٰ عالمگیری: 335/5)
علامہ تقی عثمانی دیوبندی صاحب کہتے ہیں: حنفیہ کے نزدیک لوہے، پیتل وغیرہ کی انگوٹھی حرام ہے۔
(تقریر ترمذی: 395/3)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے